سی آئی اے پولیس اسلام آباد کا سیکٹر آئی ٹین ٹو میں چھاپہ،جعلی شراب تیار کر کے سپلا ئی کر نے والے دو ملزمان گرفتار،500بوتل شراب ،9عدد ڈرم الکوحل،جعلی شراب تیار کرنے کے آلات برآمد

اتوار 12 اگست 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) سی آئی اے پولیس اسلام آبادنے سیکٹر آئی ٹین ٹو میں چھاپہ مار کر جعلی شراب تیار کر کے سپلا ئی کر نے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کل500بوتل شراب (VODKA) ،09عدد ڈرم الکوحل کھلا،ڈھکن،سٹکر ،جعلی شراب تیار کرنے کے آلات برآمد کر کے تھا نہ سبز ی منڈی میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی ا سلام آ باد کی خصوصی ہدایت ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر وڑائچ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا ٹاسک ڈی ایس پی ، سی آئی اے ، محمد حسین لاسی کو دیا جنہو ں نے زیر نگر انی خود اے ایس آئی انعام اللہ معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئیسیکٹر آئی ٹین ٹو علاقہ تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد میں ریڈ کر کے دو ملزمان وقاص سعید ولد سعید ناز قوم کھوکھر سکنہ مکان نمبر657-CبلاکQماڈل ٹائون لاہور حال ایڈریس مکان نمبر1157/K گلی نمبر45سیکٹرI-10/2اسلام آباداورشمعون مسیح ولد پطرس مسیح شامل ہیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 500بوتل شراب (VODKA) ،09عدد ڈرم الکوحل کھلا ، ڈھکن ، سٹکر ،جعلی شراب تیار کرنے کے آلات برآمد کیے ہیں،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر342مورخہ11.08.18 بجر م3/4حد امتناع منشیات 420/468/471ت پ تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر ہوا۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران وملازمان کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کا رروائیاں کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔