متحدہ مجلس عمل کے جائنٹ سیکرٹری محمد حامد رضا نورانی نے مولانا فضل الرحمن کے افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف بیان پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اتوار 12 اگست 2018 23:50

گوجرانوالہ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل کے جائنٹ سیکرٹری محمد حامد رضا نورانی محمد عابد نورانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج میں مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف کو ہرزہ سرائی کی گئی ہے وہ مہذب معاشرے کی نفی ہے اس طرح اداروں پر حملے سے ملک میں انارکی اور انتشار بڑھنے کا خدشہ ہے مملکت خداداد پاکستان اس وقت کسی تحریک کا متحمل نہ ہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کو اگر الیکشن کمیشن پر کوئی اعتراض ہے تو وہ مروجہ قانون کے مطابق عمل اقدام اٹھائے بصورت دیگر عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے آنیوالی حکومت کو قبول کرے موجودہ حالات میں مجلس عمل کے سربراہ کے منفی رویے کی بناء پر مجلس عمل سے مستعفیٰ ہونیکا اعلان کیا اور کہا کہ آج کے بعد مجلس عمل کوئی تعلق نہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان 14 اگست یوم آزادی آج بھرپور طریقے سے منائے گی ۔ اس موقع پر محمد عابد نورانی ‘سینئر رہنما مجلس عمل ‘محمد محفوظ خان نورانی ‘محمد ذاکر نورانی ‘شیخ عمر مدنی اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔