انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 18 اگست سے شروع ہوگا

پیر 13 اگست 2018 11:10

نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے میزبان ٹیم نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو ایک اننگز اور 159 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں، ٹی ٹونٹی سیریز میں بھارت 2-1 سے کامیاب رہا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ نے بھارت کو ون ڈے سیریز میں اسی مارجن سے ہرا کر بدلہ چکا لیا تھا اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، انگلش بلے بازوں کو بھارتی سپنرز جبکہ بھارتی بلے بازوں کو میزبان ٹیم کے مضبوط فاسٹ بائولنگ اٹیک کا چیلنج درپیش ہے، ہوم کنڈیشنز کی وجہ سے میزبان انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کوہلی الیون بھی مضبوط، تجربہ کار اور سیریز میں کم بیک کے لئے پر عزم ہیں، اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر ساوئتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :