سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا

پیر 13 اگست 2018 11:10

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (آج) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آئی لینڈرز نے پروٹیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ اس کے بعد مہمان پروٹیز ٹیم نے میزبان ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 3-2 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔