پیوٹن اور ٹرمپ تعلقات بہتر بنانے کے لئے عنقریب ملاقات کریں گے، روسی وزیرخارجہ

پیر 13 اگست 2018 11:34

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کے لئے صدر ولادی میر پیوٹن عنقریب اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا روس باہمی کشیدگی دور کرنے اور تعلقات میں بہتری لانے کے خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے جلد ہی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات ہوگی۔سرگئی لاروف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وزارت خارجہ کی سطح پر رابطے قائم ہیں، ہم برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ روز قبل روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو دورے کی دعوت دی تھی۔