آنجھانی امریش پوری کے پوتے بھی فلم میں ہیرو بننے کے لیے تیار

فلم کی شوٹنگ رواں برس کے اختتام تک شروع ہونے کا امکان ‘ آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا

پیر 13 اگست 2018 12:33

آنجھانی امریش پوری کے پوتے بھی فلم میں ہیرو بننے کے لیے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) متعدد سینیئر اداکاروں کی تیسری نسل بھی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ بن چکی ہے۔بولی وڈ میں جہاں ہیروز کے بیٹے ولن اور ہیروئنز کی بیٹیاں گینگسٹر بنتی نظر آتی ہیں، وہیں کچھ ولن کے بچے ہیرو بھی بنتے دکھائی دیتے ہیں۔جس طرح بولی وڈ کے ولن شکتی کپور کی بیٹٰی شردھا کپور نے ہیروئن بن کر اپنا نام کمایا، اسی طرح اب ہندی فلموں کے ایک اور معروف اور سب سے بڑے ولن آنجھانی امریش پوری کے پوتے بھی فلم میں ہیرو بننے کے لیے تیار ہیں۔

آنجھانی اداکار امریش پوری کے پوتے وردھن پوری جلد ہی ایک رومانٹک تھرلر فلم میں ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے۔ایسٹرن آئی کی رپورٹ کے مطابق ورھون پوری جلد ہی ہولی وڈ کی 2014 میں ریلیز ہونے والی تھرلر سائیکو فلم گان گرل کے ہندی ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

اگرچہ ابھی فلم کا نام سامنے نہیں آیا اور نہ ہی فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، تاہم امکان ہے کہ رواں برس کے آخر تک فلم کی مکمل تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق وردھن پوری فلم ساز جیانتی لال گدا کی فلم سے ڈیبیو کریں گے۔فلم کی شوٹنگ رواں برس کے اختتام تک شروع ہونے کا امکان ہے اور اسے آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :