عراقی وزیر اعظم کل ترکی اور ایران کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

پیر 13 اگست 2018 12:47

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کل (منگل کو )ترکی اور ایران کا دورہ کریں گے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ العبادی منگل چودہ اگست کو ترکی جبکہ ایک روز بعد ایران جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کے اس دورے کا مقصد ان دونوں ممالک کے ساتھ اقتصادی روابط کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ عراقی وزیر اعظم ایک ایسے موقع پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں ، جب واشنگٹن اور انقرہ کے روابط میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترکی اور ایران کا شمار عراق کے بڑے اقتصادی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :