پاکستان کا یوم آزادی پر بھارتیوں کو تحفہ

پاکستان نے یوم آزادی پر 30بھاتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 12:23

پاکستان کا یوم آزادی پر بھارتیوں کو تحفہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2018ء) پاکستان نے یوم آزادی پر 30بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔حکومت پاکستان نے یوم آزادی پر 30بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے یوم آزادی پر بھارتی قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جب کہ رہائی پانے والے قیدیوں میں 27 بھارتی ماہی گیر بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی اس اقدام کے جواب میں مثبت رویہ دکھایا جائے گا۔یاد رہے اس سے پہلے بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے اتوار کے روز رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

رہائی پانے والے ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔

رہا کئے گئے ماہی گیروں کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے مختلف شہروں سے ہے ان میں تین مسلمان بھی شامل ہیں۔ ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام ماہی گیروں کے سفری اور دیگر اخراجات انسانی ہمدردی کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن نے ادا کئے ہیں۔یاد رہے پاکستان کی جیلوں میں کئی بھارتی ماہی گیر قید ہیں،جنھیں اکثر جذبہ غیر سگالی کے تحت رہا کر دیا جاتا ہے اور انہیں اپنے ملک بھارت بھجوا دیا جا تا ہے۔

جب کہ پاکستان میں کئی ایسے قیدی بھی ہیں جو غلطی سے بارڈر پار کر دیتے ہیں۔اور پاکستان کی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں۔اسی طرح بھارتی جیلوں میں بھی کئی ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کر دیتے ہیں اور پھر بھارتی جیلوں میں قید کاٹنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔