یوم آزادی کے موقع پرکل تمام مساجد میں قرآن خوانی کی خصوصی محافل کا انعقاد

پیر 13 اگست 2018 13:29

یوم آزادی کے موقع پرکل تمام مساجد میں قرآن خوانی کی خصوصی محافل کا ..
فیصل آباد۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے کل منگل کو یوم آزادی پاکستان کے موقع پر صوبہ بھر کی تمام مساجد میں قرآن خوانی کی خصوصی محافل کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یوم آزادی کے مبارک موقع پر تمام مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ملکی استحکام ، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات ، جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ، قدرتی آفات ، ناگہانی حادثات ، افسوسناک سانحات سے بچائو ، اتحاد بین المسلمین ، بین المذاہب ہم آہنگی ، اخوت و یگانگت ، بھائی چارے کی فضاء کے فروغ ، آئی ڈی پیز کی بحالی، انتہا پسندی ، دہشت گردی سے نجات ، عوامی خوشحالی، قومی فلاح ، علاقائی تعمیر و ترقی ، امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف فیصل آباد ریجن کے ذرائع نے بتایا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :