امریکی ریاست الاسکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ

پیر 13 اگست 2018 13:31

امریکی ریاست الاسکا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
الاسکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) امریکی ریاست الاسکا زلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق الاسکا کے پالمر میں واقع قومی سونامی وارننگ مرکز کے ڈپٹی ڈائرکٹر اور سائنسدان پال ہانگ نے بتایا کہ گزشتہ روزریاست کے تیل کی پیداوار والے علاقہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی۔زلزلہ کا مرکز کاکٹووک گائوں سے 64کلومیٹر جنو ب مغرب میں تھا۔ زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے الاسکا سے 644کلومیٹر جنوب میں بھی محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد 6.0کی شدت کے کئی آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔