مونی رائے نے سلمان خان کی طرف سے فلم کی پیش کش بارے خبروں کی تردید کر دی

پیر 13 اگست 2018 13:51

مونی رائے نے سلمان خان کی طرف سے فلم کی پیش کش بارے خبروں کی تردید کر ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ مونی رائے نے سلمان خان کی جانب سے فلم کی پیش کش بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مونی رائے سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ کیا آپ کو سلمان کان کی جانب سے کسی فلم کی پیش کش کی گئی ہے جس پر مونی رائے کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے پروڈکشن ہائو س کی جانب سے انہیں کسی کردار کے لئے کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔ مونی رائے نے اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ، فلم ’’گولڈ‘‘15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔