تبو فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردارادا کریں گی

پیر 13 اگست 2018 13:51

تبو فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردارادا کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ تبو فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردارادا کریں گی۔ بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کی بہن کا کردار ادا کریں گی لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ فلم میں دیشا پتانی نہیں بلکہ تبو یہ کردار نبھائیں گی جبکہ دیشا پتانی سلمان خان کی محبت کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ، دیشا پتانی، کترینہ کیف، تبو اور سنیل گروور شامل ہیں۔فلم کی کہانی سائوتھ کورئین فلم ’’اوڈ ٹو مائے فادر‘‘ سے ماخوز ہے۔ فلم کے پہلے شیڈول کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے شیڈول کی عکس بندی مالٹا میں جاری ہے۔ فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔