حلف برداری کے موقع پر سینٹ کے اراکین کی بڑی تعداد بھی مہمانوں کی گیلریوں میں موجود رہی

بلاول بھٹو زر داری کی بہنیں آصفہ بھٹوزر داری اور بختاور بھٹو زر داری ،ْ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی گیلری میں براجما ن تھے

پیر 13 اگست 2018 14:43

حلف برداری کے موقع پر سینٹ کے اراکین کی بڑی تعداد بھی مہمانوں کی گیلریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ملک کی پندرہویں قومی اسمبلی کی حلف برداری کے موقع پر سینٹ کے اراکین کی بڑی تعداد مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تھی ،ْ مہمانوں کی گیلریاں کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی، شبلی فراز، مسلم لیگ (ن) کی نزہت صادق، سردار یعقوب ناصر، ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق، سابق سینیٹر شہزاد وسیم، سابق اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون، مہرین انور راجہ سمیت دیگر بھی مہمانوں کی گیلریوں میں موجود تھے دوسری جانب بلاول بھٹو زر داری کی بہنیں آصفہ بھٹوزر داری اور بختاور بھٹو زر داری ،ْ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،ْ سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب سمیت کئی سابق اراکین بھی موجود تھے ۔

آصف علی زر داری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سندھی اجرک اور آصفہ بھٹو زرداری نے سندھی اجرک کی طرز کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔