دال ما ش اور مونگ کی بہتر پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کویقینی بنایا جا ئے، زرعی ماہرین

پیر 13 اگست 2018 14:53

سلانوالی۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) زرعی ماہرین نے دا ل ما ش اور مو نگ کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ مونگ اور ماش کی اچھی پیداوار کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بروقت یقینی بنایا جا ئے کیونکہ جڑی بوٹیوں کی تلفی بروقت نہ ہونے سے فصل کو نقصان پہنچتا ہے مونگ اور ماش کی فصل کو 3پانی در کا ر ہوتے ہیں پہلا پانی اگا ئو کے 3سے 4ہفتے بعد دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں نکلنے پر دیں اگر ا س دورا ن بارش ہو جا ئے تو آبپاشی حسب ضرورت کریں زیاد ہ بارش کی صورت میں زائد پانی کے نکاس کا مناسب بندو بست کریں مونگ اور ماش کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کا تدار ک محکمہ زراعت توسیع کے عملہ کے مشورہ سے کریں ۔

متعلقہ عنوان :