عیدالاضحی پر قربانی کیلئے لائے جانیوالے جانوروں کو چیچڑوں سے بچانے کیلئے سخت چیکنگ جاری

پیر 13 اگست 2018 14:56

فیصل آباد۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ میں قربانی کے جانوروں کو چیچڑوں سے بچانے کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر 26 عارضی چیک پوسٹیں اور مویشی منڈیوں میں 24 ویٹرنری کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 9 مقامات پر چیک پوسٹیں چک کمال پور بائی پاس چوک ‘ کھرڑیانوالہ چوک ‘ جھنگ روڈ سدھار بائی پاس ‘ بائی پاس چوک ستیانہ روڈ ‘ روشن والی جھال بائی پاس چوک سمندری روڈ ‘ امین پور روڈ موٹر وے تا ٹال پلازہ ‘ مکوانہ بائی پاس چوک جڑانوالہ روڈ اوربلوانہ چک جھمرہ میں جبکہ 9 سیل پوانٹس نیاموآنہ منڈی ‘ نڑ والا روڈ بائی پاس ‘ بائی پاس چوک ستیانہ روڈ ‘ چوک نزد سیم نالہ جڑانوالہ روڈ کھڑیانوالہ ‘ بے نظیر پارک جڑانوالہ ‘ بکر منڈی نزد نیو سبزی منڈی سمندری ‘ کیٹل منڈی ہاکی گرائونڈ تاندلیانوالہ ‘ بنگلہ چوک بکر منڈی ماموں کانجن اور سہولت بازار چنیوٹ روڈ چک جھمرہ میں ویٹرنری کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں 57 ڈاکٹرز کی نگرانی میں جانوروں کو چیچڑوں سے محفوظ کرنے کے لئے ویکسی نیشن کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 9 مقامات پر چیک پوسٹیں بنائی گئی ہیں جن میں ٹال پلازہ جھنڈ پل سرگودھا روڈ ‘ ٹال پلازہ ٹوبہ روڈ ‘ چنیوٹ موڑ جھنگ ‘ اڈہ کھوئی گوجرہ روڈ ‘ ملوانہ موڑ چوک ‘ ڈولی شہید چوک ‘اٹھارہ ہزاری چوک ‘ شورکوٹ چوک اور گڑھ موڑ شامل ہیں جبکہ سیل پوائنٹس مائی ہیر سٹیڈیم ‘ جمیہ چوک سٹیلائٹ ٹائون ‘ جھنگ روڈ شورکوٹ ‘ تھانہ چوک اٹھارہ ہزاری ‘ گڑھ موڑ احمد پور سیال اور احمد پور سیال میں 48 ڈاکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں چار چیک پوسٹیں پل ڈینگرو فیصل آباد روڈ ‘ ہرسہ شیخ چنیوٹ پنڈی بھٹیاں روڈ ‘ دربار ڈھنڈے شاہ بھوانہ جھنگ روڈ اور سرگودھا روڈ لالیاں پر قائم ہیں جبکہ ضلع کے پانچ سیل پوائنٹس چنیوٹ جھمرہ روڈ بھوآنہ ‘ ٹھٹھہ محمد شاہ ‘ لالیاں شاہ جیونہ جھنگ روڈ اور چناب نگر میں جانوروں کی سہولیات کے لئے 42 ویٹرنری ڈاکٹرز ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چار مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن میں کمالیہ چیچہ وطنی روڈ راوی ٹال پلازہ ‘ نارنگ آباد گوجرہ فیصل آباد روڈ ‘ پیر محل خانیوال روڈ نزد ہیڈ سدھنائی اور ٹوبہ شورکوٹ روڈ نزد ریلوے پھاٹک شامل ہیں جبکہ ضلع میں چار سیل پوائنٹس فٹ بال سٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ ‘ جھنگ روڈ گوجرہ ‘ رجانہ روڈ کمالیہ نزد ریلوے پھاٹک اور ٹی ایم اے گرائونڈ پیر محل میں ویٹرنری کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں 16 ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری کیمپس پر 24 گھنٹے مویشی پال حضرات کو جانوروں کے لئے علاج کی سہولیات میسر ہونگی جبکہ چیک پوسٹوں پر شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں میں موجود جانوروں کو چیچڑوں سے بچائو کے لئے سپرے کیا جائے گا اور مہم کی نگرانی چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز لائیو سٹاک کریں گے ۔