غلام مصطفی جتوئی کا87 واں یوم پیدائش کل14 اگست بروز منگل کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

پیر 13 اگست 2018 15:06

غلام مصطفی جتوئی کا87 واں یوم پیدائش کل14 اگست بروز منگل کو نہایت ہی عقیدت ..
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان کے سابق نگران وزیراعظم وبزرگ سیاستدان غلام مصطفی جتوئی کا87 واں یوم پیدائش کل14 اگست بروز منگل کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گاوہ14 اگست1931 کو نوشہروفیروز کے قصبہ نیو جتوئی میں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی جتوئی 6 ۔ اگست 1990 کو بے نظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگران وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئے ۔وہ1990 ،1993 اور 1997کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم2002 اور ک2008ے عام انتخابات میں انہوں نے حصہ نہیں لیا وہ 20نومبر2009 کو وفات پاگئے تھے -