ملائیشین وزریاعظم مہاتیر محمد کا چین کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا عندیہ

ْ چین کی حکومت سے صرف ایسے ایسے معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے،گفتگو

پیر 13 اگست 2018 15:06

ملائیشین وزریاعظم مہاتیر محمد کا چین کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا عندیہ
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے سابقہ حکومت کے چین کے ساتھ طے پائے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے کہاکہ چین کے ساتھ سابقہ ملکی حکومت کے دور میں طے پانے والے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، تاہم بیجنگ حکومت کے ساتھ فقط ایسے معاہدے کیے جائیں گے، جو ملائیشیا کے مفاد میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :