ایک ہزار سعودی ڈاکٹر وں نے کینیڈا کے اسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا

پیر 13 اگست 2018 15:07

ایک ہزار سعودی ڈاکٹر وں نے کینیڈا کے اسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) مملکت میں کینیڈا کی مداخلت سے پیدا ہونے والے بحران کے باعث ایک ہزار سعودی ڈاکٹروں نے کینیڈا کے اسپتالوں کو خیر باد کہہ دیا۔کینیڈا کی رائل فیکلٹی نے وزیراعظم سے مسئلہ حل کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فیکلٹی کے سربراہ نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔ اس موقع پر سعودی ڈاکٹروںکے اسپتالوں سے نکلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے طور طریقے زیر بحث آئے۔ دوسری جانب کینیڈا میں اقامت پذیر سعودی طلباء نے واضح کیا کہ جس ویب سائٹ سے انکے نام سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ سعودی طلباء نے کینیڈا میں کوئی رابطہ فورم قائم کیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :