رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 13 اگست 2018 15:08

مونٹریال۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-6(7-4) سے زیر کر کے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

ایونٹ جیتنے کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رافیل نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال نے یہ ایونٹ اس سے قبل پہلی مرتبہ 2004ء میں دوسری مرتبہ 2006ء میں تیسری مرتبہ 2015ء جبکہ چوتھی مرتبہ 2018ء میں اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :