راجرز کپ ٹینس، سیمونا ہالپ نے ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 13 اگست 2018 15:08

مونٹریال۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) رومانیہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سیلونی سٹیفنز کو شکست دیکر دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(8-6)، 3-6 اور 6-4 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سیمونا ہالپ نے اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل انہوں نے یہ ٹائٹل 2016ء میں اپنے نام کیا تھا۔ اس سے قبل ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں سٹار رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں امریکن کھلاڑی سیلونی سٹیفنز نے یوکرین کی ایلینا سویتولینا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :