رانی مکرجی، منوج باجپائی اور فلم ’’سنجو‘‘ نے میلبورن انڈین فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیئے

پیر 13 اگست 2018 15:11

رانی مکرجی، منوج باجپائی اور فلم ’’سنجو‘‘ نے میلبورن انڈین فلم فیسٹیول ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکرجی، منوج باجپائی اور فلم ’’سنجو‘‘ نے میلبورن انڈین فلم فیسٹیول ایوارڈز جیت لیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 10اگست سے شروع ہونے والا میلبورن انڈین فلم فیسٹیول آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں جاری ہے جو 22 اگست تک جاری رہے گا، جس میں اداکارہ رانی مکرجی کو فلم ’’ ہچکی‘‘ میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ، منوج باجپائی کو فلم ’’گلی گولیاں‘‘ پر بہترین اداکار اور فلم ’’سنجو‘‘ کو بہترین فلم کے ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ راج کمار ہیرانی نے فلم ’’سنجو‘‘ کے لئے بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیتا، فیسٹیول میں ملک بھر سے 60 سے زائد فلمیں 22 مختلف زبانوں میں دکھائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :