چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا

پیر 13 اگست 2018 15:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے لئے ملائیشیا کا ایک کھلاڑی 7 ستمبر کو پاکستان آئیں گے۔

مصر کے کھلاڑی 8 ستمبر جبکہ باقی غیر ملکی کھلاڑی 9 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے فیڈریشن نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمنز سکوائش ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، ملائیشیا، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، اسی طرح دونوں ایونٹ میں میزبان پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوںکو میدان میں اتارا جائے گا۔ مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر 20 لیو آو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔