Live Updates

اقتدار نے بھائی بھائی میں اختلاف پیدا کر دیا

ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی اپنے بھائی اسد عمر پر تنقید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اگست 2018 15:46

اقتدار نے بھائی بھائی میں اختلاف پیدا کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں حیران کُن حد تک کامیابی حاصل جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے کے ساتھ ساتھ مرکز اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے پہلے سو روزہ پلان کا اعلان کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت میں آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان بھی کیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ملکی معیشت میں آتا بگاڑ اور ملک پر بیرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے ایک نیا اور سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔ ایک طرف جہاں پاکستان تحریک انصاف اپنی حکومت سے متعلق لائحہ عمل اور حکمت عملی تیار کر رہی ہے وہیں دوسری جانب بھائی بھائی میں بھی اختلاف صاف نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک تصویر شئیر کی اور اپنے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔

محمد زبیر نے اخبار کی ایک تصویر شئیر کی جس پر شہ سُرخی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 100 روز میں عوام کو کوئی ریلیف ملنے کا امکان نہیں ہے۔ جس پر محمد زبیر نے کہا کہ ایسی خبریں الیکشن کے بعد ہی سامنے آ رہی ہیں۔ جبکہ عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد پہلے 100 روز میں ہی عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع وزیرخزانہ اسد عمر آپس میں بھائی ہیں، لیکن سیاسی نظریات میں اختلافات کی وجہ سے اکثر دونوں مخالف پیج پر رہتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات