عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پیر 13 اگست 2018 16:43

مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں سٹار ہسپانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک نڈال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-6(7-4) سے زیر کر کے چوتھی مرتبہ راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ جیتنے کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رافیل نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے۔ واضح رہے کہ رافیل نڈال نے یہ ایونٹ اس سے قبل پہلی مرتبہ 2004ء میں دوسری مرتبہ 2006ء میں تیسری مرتبہ 2015ء جبکہ چوتھی مرتبہ 2018ء میں اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :