سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ، نگران وزیراعلی

امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا ئے،علائوالدین مری

پیر 13 اگست 2018 16:48

سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے ..
کوئٹہ۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ سنجدی کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے سنجدی کوئلہ کان حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور اافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ، کان میں پھنسے کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ،امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جا ئے ،انہوں نے جاں بحق کانکنوں کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔