سندھ ہائیکورٹ نے چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت 27اگست تک ملتوی کردی

پیر 13 اگست 2018 16:48

سندھ ہائیکورٹ نے چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسران کی درخواست ضمانت کی سماعت 27اگست تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں چائنا کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے کے افسراں و دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملزم فیروز بنگالی ، سید رضوان احمد، شیخ فرید, جہانزیب اقبال محمد کامران سمیت دیگر ملزمان کے وکلا کی جانب سے دلائل مکمل کیے گئے۔

عدالت میں نیب کی جانب سے ملزمان پر گلستان جوہرمیں 23 رفاعی پلاٹس کی چائنا کٹنگ کا الزام ہے۔ ملزمان نے ان رفاعی پلاٹس کورہائشی پلاٹس بنا کر فروخت کیا اورملزمان نے قومی خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کا موقف سنتے ہوئے دیگر ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔