فریال تالپور و دیگر رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم

پیر 13 اگست 2018 16:50

فریال تالپور و دیگر رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنمام فریال تالپور و دیگر رہنماوں کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق درخواستوںپر 4 ستمبر تک الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں اقامہ رکھنے سے متعلق فریال تالپور و دیگر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی درخواست میں کہا گیا فریال تالپور نے 2002میں صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی اور رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی درخواست میں یہ بھی کہا گیا جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں لہذا فریال تالپور کو اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے کر مقدمہ درج کیا جائے ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور اور دیگر کے خلاف جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔