سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

سپیکر شاہ غلام قادر نے ممبران اسمبلی چوہدری رخسار احمد ، ملک محمد نواز اور عبدالرشید ترابی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلہ پر جلد قابی پالیا جائیگا ،اگر کہیں چندہ لیکر ٹرانسفامر مرمت کیے جاتے ہیں تو نشاندہی کی جائے ،سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی،وزیر برقیات چوہدیر نثار احمد ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے اجلاس مورخہ15اگست صبح10:30بجے تک ملتوی کر دیا

پیر 13 اگست 2018 17:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت پیر کے روز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سپیکر شاہ غلام قادر نے ممبران اسمبلی چوہدری رخسار احمد ، ملک محمد نواز اور عبدالرشید ترابی پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کی تحریک مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دنوں میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیری شہداء ، حالیہ الیکشن میں پشاوراور کوئٹہ بم دھماکوں کے شہداء اور ممبر اسمبلی خان بہادر خان کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں ممبراسمبلی چوہدری رخسار احمد کے قلیل المہلت سوال کے جواب میں وزیر برقیات چوہدری نثار احمد خان نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلہ پر جلد قابی پالیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ اگر کہیں چندہ لیکر ٹرانسفامر مرمت کیے جاتے ہیں تو نشاندہی کی جائے سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ ممبر اسمبلی راجہ محمد صدیق خان کے سوال کے جواب میںایوان کو بتایا گیا کہ احتساب بیورو کی رپورٹ کے مطابق احتساب بیورو مقدمات کا فیصلہ نہیں کرتا بلکہ موصولہ شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے بعد از تحقیقات احتساب عدالت میں ریفرنس پیش کرتا ہے تاہم احتساب ایکٹ اور نافذالعمل قانون کے تحت ہی تمام شکایات کو یکسو کیا جاتا ہے۔

احتساب بیوروکی رپورٹ کے مطابق اس وقت 1042شکایات1035تفاتیش جبکہ احتساب کورٹ نمبر1میں 22اوراحتساب کورٹ نمبر2میں 24ریفرنسز زیر کار ہیں ۔ احتساب بیورو کی رپورٹ کے مطابق جہاں تک ریفرنس فائل کرنے میں تاخیر کا سوال ہے اس حوالہ سے تحریر ہے کہ احتساب ایکٹ کے مطابق شکایات / تحقیقات ایکس وال کے اندر یکسو کی جانی ضروری ہیں تاہم انکوائری تحقیقات میں جس قدر تاخیر ملزم کے طرز عمل کے باعث ہو تو اس قدر عرصہ ہایک سال کی مدت میں شامر نہیں ہوگا ۔

اس طرح ایکٹ کی متذکرہ بالا Provisionکے مطابق ہی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ تاہم سال2017میںت متذکرہ قانون کی دفعہ21ذیلی دفعہ6میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت کوئی بھی تفتیش یا انکوائری ایک سال کے اند رمکمل کی جائے گی تاہم حکومت اس معیاد کو جتنا مناسب سمجھے بڑھا سکتی ہے ۔ مزید یہ کہ حکومت کسی بھی معاملہ کو جو بوجہ اختتام معیاد داخل دفتر ہوا ہو میں دوبارہ انکوائری یا تفتیش کا حکم دے سکتی ہے۔

اجلاس میں ایوان میں ممبران اسمبلی اور اپوزیشن کی جانب سے قلیل المہلت سوالات ، توجہ دلائو نوٹسز کے تمام جواب وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے دیے اور اپوزیشن کے ممبران نے قائد ایوان کا ایوان میں سوالات کے مثبت جواب اورا پوزیشن کے ساتھ کی جانے والی کمٹمنٹ پر عملدرآمد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، ممبر اسمبلی چوہدری عبدالمجید، سردار خان بہادر خان اور وزیر صحت عامہ نجیب نقی خان کی سارے اجلاس جبکہ چوہدری مسعودخالد ، محترمہ سحرش قمر کی اجلاس کی رخصت ایوان نے مظور کی ۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے اجلاس مورخہ15اگست صبح10:30بجے تک ملتوی کر دیا۔