ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے14 لاکھ درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

ماحولیاتی آلودگی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی گرمی کو کم کرتے ہوئے ،پانی اور جنگلات کے اضافے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے رنگ دو پاکستان کے نام سے ایک شجرکاری مہم کاآغاز کر دیاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 اگست 2018 16:11

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے14 لاکھ درختوں کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2018ء) ماحولیاتی آلودگی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی گرمی کو کم کرتے ہوئے ،پانی اور جنگلات کے اضافے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے رنگ دو پاکستان کے نام سے ایک شجرکاری مہم کاآغاز کر دیاہے۔ اس مہم کے تحت اگست 2019تک14 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔اس مہم سے پاکستان کے جنگلات میں1400 ایکٹر رقبہ کا اضافہ ہوگا۔

ایک تناوردرخت تقریباً ایک سال میں 50پاونڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے جبکہ 14 لاکھ درخت 70ملین پاونڈ جذب کریں گے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اندازے کے مطابق ایک ایکٹر پر مشتمل درختوں کی قطار تقریباً ایک سال میں 0.96 ملین لیٹر پانی ریچارج کر سکتی ہے، تو اُمید ہے کہ 1400 ایکٹر رقبہ سالانہ 1344 ملین لیٹرپانی ریچارج کرنے میں مدد کرے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے جنگلات میں سن 2000 سے 2010 تک تقریباً43,000 ایکٹر کی کمی ہوئی ہے اور اب صرف 2 فیصدسے بھی کم جنگلات باقی رہ گئے ہیں۔پاکستان کی جنگلات کی کٹائی کی شرح ایشیامیں سب سے زیادہ ہے۔ حماد نقی خان ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کاکہنا ہے کہ ہر ایک فرد کے لیے بہت اہم ہے کہ وہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت کے لیئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان مقامی درخت لگانے پر زور دے رہا ہے جو نہ صرف پرندوں اور دیگر جانوروں کو پناہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔اس لیئے ہر شہری کو ذیادہ سے ذیادہ مقامی درخت لگانے چاہیئن ۔ کال بینڈ کے لیڈ گٹارسٹ ذوالفقار جبار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے ایک درخت لگانا بہت چھوٹی سی بات ہے لیکن حقیقت میں فطرت کے لیئے محبت کا ایک بڑا مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخت سمندری کٹاؤ کو روکنے اور پانی کے سائیکل کو منظم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔ انہوں نے مقامی درخت لگانے کی بھی حمایت کی ۔ذولفقارجبار شجرکاری کے حوالے سے رنگ دو کے نام ایک نئی میوزک ویڈیو یومِ آزادی کے دن شائع کریں گے۔ اس مہم کے پہلے مرحلے میں ڈبلیو ڈبلیوایف پاکستان، کال بینڈ ،خیرسگالی سفیراور ملک کے مشہور ترین ویڈیو لوگر ایک ساتھ مل کر شرکت کریں گے۔

اس میوزک ویڈیو کے ذریعے لوگوں میں ماحولیاتی نظام اور درختوں کی شجرکاری کے لیئے محبت کے جذبے کو اجاگر کیاجائے گا۔ ہر ایک فرد ایک درخت لگانے کے بعدہمیں اپنی تصویر بھیجے تاکہ اُسکی خدمات کو لوگوں تک پہنچایا جا سکے ۔ یہ مہم دوسرے درختوں کے مہم سے مختلف ہے، اس میں شجرکاری کے بعد پہلے تین سال پودوں کی حفاظت کی جائے گی جو ان کے بقاکے لیے اہم ہے ۔

ڈبلیو ڈبلیوایف پاکستان پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگرانی یقینی بنائے گا اور فکسڈپوائنٹ فوٹوگرافی کے ذریعے پودوں کی پیمائش اور یقینی اثرات کی جانچ پڑتال بھی کرے گا۔ ملک کے لیے رنگ دو پاکستان کی مہم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے دو لاکھ تیمر کے درخت، جے ایس بینک( JS Bank ) نے بیس ہزار اور Habitt Home Store نے دس ہزار پودے دینے کا عزم کیا ہے، جبکہ Darazpk اور Careemاس مہم کے لیے فنڈز جمع کریں گے اور Tune.pk اس مہم کا پرموشن کریں گے، جبکہ Sybrid Pvt، ,Orix Modaraba Dolmen Mall، BASF، Vulture Dive ، FM 91، Giraffپہلے سے ہی شجرکاری کے عزم کے ساتھ آن بورڈ آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :