عمران خان نے پارلیمنٹ میں آصف زرداری سے ہاتھ ملا لیا
دونوں رہنماؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 16:40
(جاری ہے)
اس پہلے میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے انتہائی قریب رہتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کیا۔
تاہم اب عمران خان کی آصف علی زرداری سے مصافحہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔جس میں عمران خان آصف زرداری سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔آصف علی زرادری کے چہرےپر مسکراہٹ سجی ہوئی ہے۔یاد رہے عمران خان قائدایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست پر موجود تھے، سابق صدر آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے تھے جبکہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے رہے ۔عمران خان اور بلاول بھٹو کی ہاتھ ملانے کی تصاویر تو سامنے آئی تھیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی بار قومی اسمبلی میں آئے اور انہوں نے عمران خان کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی جب کہ دونوں رہنماؤں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ تاہم آصف زرداری اور عمران خان کی ہاتھ ملانے کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔جب کہ عمران خان اور شہباز شریف نے مصافحہ نہیں کیا۔مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.