Live Updates

عابد شیر علی کی بطور وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کا فیصلہ نہ ہونے پر دلچسپ تنقید

جو شخص اپنی رہاشں کا فیصلہ نہیں کر سکتا وہ ملک کیا چلانے گا۔ اللہ رحم کرے اس ملک پر، عابد شیر علی کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 17:28

عابد شیر علی کی بطور وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کا فیصلہ نہ ہونے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن 2018ء میں جیت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بطور وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس نہیں رہیں گے بلکہ اس کو ایک تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔اسکے بعد یہ سوال کیا جانے لگا کہ عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا پر آکر دو تین جگہیں بتائیں۔

تاہم ابھی تک یہ حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ عمران خان بطور وزیراعظم کہاں رہیں گے۔اسی حوالے سے مخالفین نے بھی عمران خان پر تنقید کی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ جو شخص اپنی رہاشں کا فیصلہ نہیں کر سکتا وہ ملک کیا چلانے گا۔ اللہ رحم کرے اس ملک پر۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اللہ نے رحم کر دیا ہے اس ملک پہ دیکھو کیسے مریم بی بی اور نواز انکل کو مستقل ٹھکانہ مل گیا ہے کیونکہ انکی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کیونکہ وہ تمہاری طرح عوام کے پیسے پر عیاشی نہیں کرے گا۔ اس لیے اس نے یہ فیصلہ کیا۔
ایک صارف نے کہا کہ اللہ نے ہم پر رحم کر دیا ہے اور چوروں سے جان بخشی ہو گئی ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہونے کی بجائے بنی گالا رہنے کی بھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ا تاہم اب سکیورٹی اداروں نے عمران خان کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بنی گالہ میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے۔

اور کہا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد منسٹر انکلیو میں رہ سکتے ہیں۔تاہم روٹ سمیت اور کئی وجوہات کی وجہ سے اس جگہ کے انتخاب کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔اس کے بعد خبر سامنے آئی کہ عمران خان اسپیکر ہاؤس میں رہیں گے تاہم اس پر بھی کچھ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اعتراض کیا گیا اور کہا گیا ہ عمران خان اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤسپارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے ،،وزیراعظم کا اپنا گھروزیراعظم ہاؤس ہے، اسپیکر ہاؤس میں صرف اسپیکر قومی اسمبلی ہی رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔اور اب عمران خان کی رہائش کے لیے پنجاب ہاؤس کو فیورٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات