پاکستان سے کشمیریوں کا نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے ،ہمارے لیے پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر

پاکستانی قیادت سے سیاست سے بالاتر ہو کر نظریاتی رشتہ پروان چڑھانا چاہتے ہیں،آزادکشمیر کے سیاستدانوںکو پاکستان کے سیاسی معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر قائد پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے وہ جلد اس سے صاف ستھرے ہو کر نکلیں گے ،ہمیں اس وقت تک پاکستانی لیڈر شپ پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کہ جب تک وہ تحریک آزادی کشمیر سے رو گردانی نہ کریں، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

پیر 13 اگست 2018 17:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے پاکستان سے کشمیریوں کا نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے پاکستانی قیادت سے سیاست سے بالاتر ہو کر نظریاتی رشتہ پروان چڑھانا چاہتے ہیںآزادکشمیر کے سیاستدانوںکو پاکستان کے سیاسی معاملات میں بلاوجہ ٹانگ اڑانے سے گریز کرنا چاہیے میری قیادت کے خلاف کوئی غلط بات کرے گا تو پھر مجھ سے بھی خیر کی توقع نہ رکھے ،جذبات میں کہی گئی بات پالیسی نہیں ہوتی قائد پاکستان محمد نواز شریف کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے وہ جلد اس سے صاف ستھرے ہو کر نکلیں گے ہمیں اس وقت تک پاکستانی لیڈر شپ پر تنقید نہیں کرنی چاہیے کہ جب تک وہ تحریک آزادی کشمیر سے رو گردانی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

قائد اعظم محمد علی جناح ویژنری آدمی تھے ان کی ملک و ملت کے لیے بڑی خدمات ہیں۔ہمیں اپنی تاریخ مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ آزاد کشمیر احتساب بیورو میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تقرریاں کی جائیںگی۔ آزاد کشمیر کے اندر ایسا احتسابی عمل لانا چاہتے ہیں کہ اس پر کوئی سوال نہ اٹھا سکے۔ وزیر اعظم کیمونٹی انفراسٹریکچر پروگرام میری صوابدید ہے اس حوالے سے اپوزیشن سے کی گئی کمٹمنٹ پوری ہو گی۔

اپوزیشن کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا سیاسی انتقام پر یقینی نہیں رکھتا نہ کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی ہو گی نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کا معاہدہ یقینی بنائیں گے اور مظفرآباد میں دریائے نیلم پر مصنوعی جھیلوں کے منصوبے پر بھی عمل درآمد کرائیں گے واپڈا کی طرف سے واٹر سپلائی سکیموں کے لیے جو پیسے دیئے گئے پچھلی حکومت نے یہ پیسہ درست استعمال نہیں کیا اب منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی گئی ہے دریائے نیلم میں پانی کی کمی سے ماحولیاتی مسئلہ پیدا ہو گیا ہے تہذیبیں پانی پر قائم رہتی ہیں میں نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر ریاستی مفادات کو مد نظر رکھ کر سیاسی کردار ادا کیا پیپلزپارٹی کے دور میں متفقہ بجٹ منظور کروایا بحیثیت قائد حزب اختلاف ہر وہ بات کی جو حکومت نہیں کر سکتی تھی کی لیکن ماضی میں ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی جاتی رہی لیکن ہم نہ تووعہدہ خلافی کریں گے نہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائیں گے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے حسب روایت ممبران اسمبلی کے سوالات اور توجہ دلائو نوٹسز کے جواب بھی دیئے وزیراعظم آزادکشمیر نے اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں اہل کشمیر کا پاکستان سے نظریاتی اور روحانی رشتہ ہے اس لیے ہم سیاست سے بالا تر ہو کر پاکستان کی جملہ سیاسی قیادت کا احترام کرتے ہیں آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اور یہاں سے اس پار مثبت پیغام دینا چاہتے ہیں موجودہ حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستان سے ہمارا نظریاتی اور روحانی رشتہ مضبوط اور مستحکم ہو اور ان رشتوں میں دراڑ نہ آئے پاکستان کے ساتھ جو نظریاتی رشتہ ہے اس میں کبھی دراڑنہیں آ سکتی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ میں بیٹھ کر یہاں کی قیادت کو کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے بعد میں شرمندگی اٹھانی پڑے ۔

سردار عتیق سابق وزیراعظم کا احترام کرتا ہوں ،بطور وزیر اعظم انہوں نے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا ، ایک سیکرٹری یونین کونسل بھی اپنی مرضی کا نہیں لگا سکتا تھا لیکن آج کہتا ہوں کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی اقتدار کو دوام صرف اللہ رب العزت کی ذات کو ہے آج کہتے ہیں کہ اداروں کے خلاف بات نہ کریں چیف جسٹس پاکستان کے خلاف قرارداد کس نے لائی تھی آصف زرداری کو جیل ڈلوانے کا آج بیان تو دیتے ہیں لیکن ان کی حمایت میں قرارداد بھی آپ ہی نے لائی تھی اپوزیشن لیڈر کے قائد ہیں زرداری صاحب وہ ان کو سمجھائیں یا کم از کم پوچھ ہی لیں ہم اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ان باتوں کی طرف نہ جائیں جن سے تلخی بڑھے سارے سیاستدان قابل احترام تھے اور رہیں گے مجھ میں کمی کوتاہیاں ہوں گی لیکن میں یہ نہیں کہتا کہ میں عقل کل ہوں ان لوگوں میں نہیں کہ اقتدار کے نشے میں لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کروں اللہ رب العزت کا ہی اصل اختیار ہے اس میں بددیانتی نہیں کریں گے مسلم کانفرنس جب اپنے نظریئے سے ہٹ گئی تو پھر ہم نے الگ راہ اختیار کی آج کی مسلم کانفرنس قائد ملت ،غازی ملت ،سردار عبدالقیوم خان کی مسلم کانفرنس نہیں ہے چوہدری غلام عباس دور آمریت میں ہسپتال میں داخل تھے کچھ لوگ ان سے ملنے آئے تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں سیاسی کارکن ہوں کسی غیر سیاسی شخصیت سے مذاکرات نہیں کرسکتا اگر آپ نے بات کرنی ہے تو قیوم خان سے کریں آزادکشمیر کی تاریخ درست مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ جاندار آواز اٹھائی نیلم جہلم کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دوں گا ۔

یہاں کی قیادت پر سیاست سے ہٹ کر بھی بھاری ذمہ داریاںہیں اور یہاں کی قیادت نے نظریاتی رشتے کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگ سیاسی مفادات کو ترجیح دینے لگے ہیں اور بعض لوگوںکو اپنا ماضی یاد نہیں رہا آزادکشمیر کی سیاسی تاریخ سے بخوبی آگاہ ہوں اور سارے واقعات میرے علم میں ہیں اور ساری تاریخ سے آگاہ ہوںراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات آزاد کشمیر میں ریونیو دینے والا سب سے بڑا محکمہ ہے لائن لاسز سے چھٹکارے کے لیے ساڑھے 7ارب روپے کا منصوبہ زیر غور ہے آزادکشمیر سے لائن لاسز کو ختم کریں گے ٹرانسفارمرز کی مرمت کے نام پر پیسے لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا بجلی کی چوری کی روک تھام میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ وفاق نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کی پہلی قسط جاری کر دی ہے بجٹ ابھی ریلیز ہوا ہے حزب اختلاف کے ساتھ جو کمٹ منٹ کی ہے اسے ہر حال میں پورا کیا جائے گا وعدہ خلافی پر یقین نہیں رکھتا نہ ماضی کی تاریخ دہرائی جائے گی مجھے لوگوں کا وہ وقت بھی یاد ہے جب وہ اپنے نظریات سمیت دوسری جماعتوں کے بیجز لگا کر جلسوں میں بیٹھے تھے پھر کہتا ہوں کہ ہمیں وہ بات نہیں کرنی چاہیے جس پر بعد میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے بحیثیت کشمیری ہمارے لیے پاکستان کی ساری سیاسی قیادت قابل احترام ہے اور ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے تلخی پیدا ہو سب پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں جو اقتدار میں آ کر انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں میرے دور میں کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں ہو گی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث آزادکشمیر بھر میں پانی کی قلت کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے دیہی علاقوں میں بھی پانی کی قلت ہے کوٹلی سمیت آزادکشمیر کے تمام شہروں میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے اور اس مسئلے سے مستقل نجات کے لیے قابل عمل منصوبے شروع کر رہے ہیں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کے قومی ایشوز وفاقی سطح پر اٹھائے جائیں گے نیلم جہلم پراجیکٹ کے معاہدہ پر سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے بھی بات کی اور دوٹوک موقف اختیار کیا اس حوالے سے وفاقی سطح پر پوری قوت کے ساتھ اپنی بات کریں گے ۔