تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی افریقہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا، سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر موجود، اکیلا دانن جایا 22 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین 21ویں نمبر پر آ گئے، میتھیوز کی 2 درجے ترقی، ڈومینی 11 درجے ترقی کے ساتھ 40ویں نمبر پر آ گئے، ڈوپلیسی ٹاپ ٹین سے باہر

پیر 13 اگست 2018 17:54

تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان، جنوبی ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) انگلش ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جنوبی افریقن ٹیم سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا 22 درجے چھلانگ لگا کر کیریئر بہترین 21ویں نمبر پر آ گئے، میتھیوز کی 2 درجے ترقی ہوئی ہے، جے پی ڈومینی 11 درجے ترقی کے ساتھ 40ویں نمبر پر آ گئے جبکہ فاف ڈوپلیسی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم بدستور سرفہرست ہے، بھارت کا دوسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کی جگہ تیسری پوزیشن سنبھال لی، جنوبی افریقہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا، پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکن ٹیم آٹھویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی سرفہرست اور بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ڈوپلیسی جو کہ فٹنس مسائل کے باعث آخری دو ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے 3 درجے تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے، ہاشم آملہ 2 درجے گر کر 14ویں نمبر پر چلے گئے، میتھیوز 2 نیروشن ڈکویلا 4 کوسل پریرا 16 ڈومینی 11 درجے ترقی کے ساتھ بالترتیب 25ویں، 35ویں، 66ویں اور 40ویں نمبر پر آ گئے، بائولرز میں جسپریت بمرا سرفہرست ہیں، سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا 22 درجے ترقی پا کر 21ویں نمبر پر آ گئے، لونگی نگیڈی 57 اور تبریز شمسی 47 درجے ترقی کے بعد بالترتیب 88ویں اور 100ویں نمبر پر آ گئے، ربادا ایک درجے اوپر چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، آل رائونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔