نئی ٹیسٹ رینکنگ، ویرات کوہلی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

جیمز اینڈرسن نے نئی تاریخ رقم کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 اگست 2018 17:51

نئی ٹیسٹ رینکنگ، ویرات کوہلی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اگست 2018 ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں جب کہ انگلینڈکے سٹار فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن38سال میں900مجموعی پوائنٹس حاصل کرنے والے برطانوی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں ۔ ویرات کوہلی نے ایجبیسٹن ٹیسٹ میں 149اور51رنز کی شاندار باریاں کھیل کر سابق کینگروکپتان سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھینی تھی تاہم لارڈز ٹیسٹ میں وہ محض23اور17رنز کی باریاںہی کھیل سکے اور بھارتی ٹیم107اور130رنز ہی بنا سکی۔

ویرات کوہلی اب919پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ سٹیو سمتھ929پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پرپہلی پوزیشن پر براجمان ہوچکے ہیں ۔36سالہ جیمز اینڈرسن نے لارڈ ز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 43رنز کے عوض9شکار کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مجموعی پوائنٹس کی تعداد903کرلی، وہ 900پوائنٹس حاصل کرنے والے ساتویں برطانوی فاسٹ باﺅلر بن گئے ہیں،ان سے قبل سڈنی بارنز(932)،جارج لوہمین(931)،ٹونی لاک(912)، این بوتھم (911)،ڈیرک انڈر ووڈ(907) اور ایلک بڈسر(903) بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

553ٹیسٹ شکاروں کے ساتھ انگلینڈ کے کامیاب ترین ٹیسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ پر 100شکار کرنے والے دنیا کے پہلے باﺅلر بنے،اینڈرسن سے قبل سر این بوتھم نے اگست1980ءمیں 900مجموعی پوائنٹس حاصل کیے تھے ،انہیں دوسری پوزیشن پر براجمان جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا پر 21پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے ۔ لارڈز ٹیسٹ میں شاندار آل راﺅنڈ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برطانوی آل راﺅنڈر کرس ووکس کی بیٹنگ میں34درجے (84ویں سے 50ویں) ،باﺅلنگ میں 3درجے (35ویں سے32ویں )اور آل راﺅنڈر کی فہرست میں 5درجے (12ویں سے 7ویں)ترقی ہوئی ہے ۔

لارڈز ٹیسٹ میں 93رنز کی عمدہ باری کھیلنے والے برطانوی وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئر سٹو 3درجے ترقی کے ساتھ 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،جوز بٹلر ایک درجے ترقی پاکر69اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے اولی پوپ نے 125پوزیشن کے ساتھ رینکنگ میں اینٹری دی ہے ، باﺅلرز کی رینکنگ میں برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹور ٹ براڈ ایک درجے ترقی کے ساتھ 12ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،بھارتی آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا 25سیڑھیاں پھلانگ کر74ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

لارڈز ٹیسٹ میں29اور33ناٹ آﺅٹ رنز سکور کرنے والے بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون نے بلے بازوں کی رینکنگ میں 67ویں سے57پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے،وہ آل راﺅنڈر کی فہرست میں بھی جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ، ویرات کوہلی کیلئے انتہائی بری خبر آگئی