پولیس کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث8 گروہوں کی12ملزمان گرفتار

پیر 13 اگست 2018 18:09

پولیس کی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث8 گروہوں کی12ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن قتل،اغواء، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث8 گروہوں کی12ملزموں کو گرفتار کر ان سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد کی ہدایات پر صدر ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیںسماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی صدر راشد ہدایت کی تشکیل کردہ پولیس ٹیموں نے صدر ڈویژن انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء کیے گئے مغویوں کی بازیابی کے علاوہ قتل، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 8گروہوں کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں تھانہ مانگا منڈی انویسٹی گین پولیس نے قتل کی وارداتوں میں ملوث 2لاکھ روپے سر کی قیمت والے اشتہاری ملزم محمد نواز عرف بوبی بٹ کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہنجر وال، رائیونڈ اور مانگا منڈی انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء کیے گئے 3مغویوں احسان، فیضان اور طارق محمود کو بازیاب کروا لیا ہے ۔ تھانہ رائیونڈ پولیس نی2گینگز جن میں نومی ڈکیت گینگ کی3ملزموں نعمان عرف نومی، سیف اللہ عرف جانی اور ندیم جبکہ ٹونڈی ڈکیت کے گینگ کے 2ملزموںزبیر مسیح عرف ٹونڈی اور محمد منشا کو گرفتار کر کے ان سے چار لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اور ناجائزاسلحہ برآمد کیا ہے۔

قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے بٹ موبائل سنیچر گینگ کے 2ملزمان محمد رضوان اور محمد حسین کو گرفتار کر کے ان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالی مسروقہ موٹر سائیکل، 5موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ اسی پولیس ٹیم نے فیکٹریوں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم بابر کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر تقریباً 9لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ ربڑ شیٹ سمیت دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

تھانہ چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے قطری چور گینگ کے دو ملزموں شاداب عرف قطری اور ماجد کو گرفتار کر کے ان سے چھینے گئے 8 موبائل فونز، نقدی اور سلائی مشینیں برآمد کی ہے۔ سند ر پولیس نے 2چور گینگز کے 2ملزموں ریاست علی اور نوشین بی بی کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑی، طلائی زیورات، لاکھوں روپے نقدی او ردیگر قیمتی اشیاء برآمد کیں ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد نے سنگین وارداتوں میں ملوث گروہوں کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے اور آئندہ بھی اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔