چوہدری حسین الہیٰ نے سب سے کم عمر رکن قومی اسمبلی کا اعزاز اپنے نام کر لیا

26 سالہ چوہدری حسین الہیٰ صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 18:10

چوہدری حسین الہیٰ نے سب سے کم عمر رکن قومی اسمبلی کا اعزاز اپنے نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2018ء) الیکشن 2018ء کے بعد آج قومی اسمبلی کے اراکین نے بطور ممبر اسمبلی حلف اٹھا لیا ہے۔اس پر پارلیمنٹ میں ہمیں کئی نئی چہرے دیکھنے کو ملیں گے۔جو پہلی بار ممبر قومی اسمبلی آ رہے ہیں۔لیکن نوجوان پارلیمنٹیرینز میں سے سب سے کم عمر پارلیمنٹیرین کا اعزاز چوہدری حسین الہیٰ نے اپنے نام کر لیا پے۔جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کی تاریخ میں سب سے کم عمر رکن اسمبلی بن گئے ہیں۔ 26 سالہ چوہدری حسین صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے ہیں، اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 گجرات سے کامیاب ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری حسین الہیٰ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 گجرات سے کامیاب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے کم سے کم عمر 25 برس ہے۔چوہدری حسین الہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں حلقے کی عوام کی امیدوں پر پورا اتروں۔ہمارا خاندان ہمیشہ سے اسمبلی کا حصہ رہا اور میری کوشش تھی کہ میں بھی اسمبلی میں اپنا حصہ ڈالوں۔اور میری کوشش ہے کہ اب اگر مجھے اللہ اور اس حلقے کی عوام نے موقع دیا ہے تو میں اس ملک میں ایسا کردار ادا کر سکوں کہ میرے حلقے کے عوام بھی مجھ سے خوش ہوں۔

اور میں اپنے حلقے کےعوا م کو بھی جواب دے سکوں کہ اگر میں پانچ سال ان کے ووٹوں کی وجہ سے اسمبلی میں بیٹھوں گا تو میں ان کے ووٹوں کا حق ادا کروں۔یاد رہے اس پر پارلیمنٹ میں آدھے سے زیادہ تعداد نئے ممبران قومی اسمبلی کی ہے جن میں بلاول بھٹو زرداری، زرتاج گل اور ناز بلوچ سمیت اور کئی اہم نام شامل ہیں۔