پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں36ارب21کروڑ71لاکھ روپے سے زائدکی کمی

پیر 13 اگست 2018 18:45

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں36ارب21کروڑ71لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس42800 اور42700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب21کروڑ71لاکھ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت34.72فیصدکم جبکہ60.42فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے توانائی،کیمیکل،فوڈاورٹیلی کام سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42868پوائنٹس کی سطح پر دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس42594پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم مارکیٹ میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی42600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس204.59پوائنٹس کمی سی42637.59پوائنٹس پربندہوا۔

مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،226کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب21 کروڑ71لاکھ9ہزار838روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب28 ارب95 کروڑ58لاکھ87ہزار849روپے ہوگئی ۔پیرکومجموعی طور پر16کروڑ32ہزار21ہزار900 شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت8کروڑ68لاکھ45ہزار270 شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پی ایس اوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت15.42روپے اضافے سی352.13روپے اوراٹلس بیٹری کے حصص کی قیمت14.47روپے اضافے سی408.49روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت322.00روپے کمی سی7725.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت49.98روپے کمی سی1850روپے پر بند ہوئی ۔پیرکوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ26لاکھ23ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت38.00روپے پرمستحکم جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ23لاکھ78ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سی2.94روپے ہو گئی۔

پیرکوکے ایس ای30انڈیکس103.08پوائنٹس کمی سی21073.10پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس607.24پوائنٹس کمی سی73058.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس123.81پوائنٹس کمی سی30821.97پوائنٹس پر بند ہوا ۔