بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکی کمی

پیر 13 اگست 2018 18:45

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکی کمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں14ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1212ڈالرسے گھٹ کر1198ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں342روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت55050روپے سے گھٹ کر54650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت47196روپے سے گھٹ کر46854روپے ہوگئی۔پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت750روپے سے گھٹ کر740روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت643.00روپے سے گھٹ کر634.43روپے ہوگئی۔