مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی

پیر 13 اگست 2018 18:53

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی،پیرکوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ بھی میں روپے کے مقابلے میں ڈالر،یوروکی فروخت،برطانوی پائونڈکی خرید،سعودی ریال،یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یوروکی قیمت خریداور برطانوی کی قیمت فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے پیرکوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.90روپے اور قیمت فروخت124.00روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے اورقیمت فروخت122.50روپے پرمستحکم رہی۔

پیرکویوروکی قیمت خرید میں50پیسے اورقیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں استحکام اور فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید136.00روپے سے گھٹ کر135.50روپے اورقیمت فروخت141.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید152.00روپے اورقیمت فروخت158.00روپے سے گھٹ کر157.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.70روپے اورقیمت فروخت32.70روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.50روپے اورقیمت فروخت33.50روپے پرمستحکم رہی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔