Live Updates

نومنتخب سندھ اسمبلی میں ان کی جماعت اپنا بھر پور پارلیمانی کردار ادا کرے گی،خواجہ اظہار الحسن

پیر 13 اگست 2018 20:02

نومنتخب سندھ اسمبلی میں ان کی جماعت اپنا بھر پور پارلیمانی کردار ادا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نومنتخب سندھ اسمبلی میں ان کی جماعت اپنا بھر پور پارلیمانی کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میں بھی ہمارے مینڈیٹ کی جبری وفاداریاں تبدیل کرائی گئی جو بڑی افسوسناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعت ہمارے مینڈیٹ کو چکنا چور کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات