Live Updates

دعوئوںکی بجائے عملی کام پر توجہ کی ضرورت ہے، اپوزیشن کا استحصال نہیں ہونا چاہیے، اچھی روایت کے قیام سے حکومت مضبوط ہو گی،رحمن ملک

جمہوری عمل کا تسلسل شہید بینظیر بھٹو کا وژن تھا ،آج یہ تسلسل تیسری مدت میں داخل ہو رہا ہے، بھٹو کی تیسری نسل بلاول بھٹو کی شکل میں اسمبلی میں موجود ہے، ایک دوسرے کے قائدین کی عزت کرنی چاہئے، صحافیوں سے گفتگو

پیر 13 اگست 2018 20:02

دعوئوںکی بجائے عملی کام پر توجہ کی ضرورت ہے، اپوزیشن کا استحصال نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ دعوے کرنے کے بجائے عملی کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اپوزیشن کے ساتھ استحصال نہیں ہونا چاہیے، اچھی روایت قائم کریں گے تو حکومت مضبوط ہو گی، جمہوری عمل کا تسلسل شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تھا اور آج یہ تسلسل تیسری مدت میں داخل ہو رہا ہے، بھٹو کی تیسری نسل بلاول بھٹو کی شکل میں اسمبلی میں موجود ہے، ایک دوسرے کے قائدین کی عزت کرنی چاہیے۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ قوم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل چیلنج ملک پر بھاری قرضوں کا ہے، سوچنا یہ ہے کہ 98 ارب ڈالر کے قرض کیسے ادا کرنے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دعوے کرنے کے بجائے عملی کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے ساتھ استحصال نہیں ہونا چاہیے، اچھی روایت قائم کریں گے تو حکومت مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اچھی اپوزیشن کریں گے اور ساتھ ساتھ رہنمائی بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل شہید بے نظیر بھٹو کا وژن تھا اور آج یہ تسلسل تیسری مدت میں داخل ہو رہا ہے، بھٹو کی تیسری نسل بلاول بھٹو کی شکل میں اسمبلی میں موجود ہے۔رحمن ملک نے کہا کہ ایک دوسرے کے قائدین کی عزت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان حکومت سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ان امیدوں پر پورا اترنے کیلئے عمران خان کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات