Live Updates

آصف زرداری نے بلاول بھٹو، شاہ محمود قریشی نے زین قریشی کیساتھ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھالیا

پیر 13 اگست 2018 20:07

آصف زرداری نے بلاول بھٹو، شاہ محمود قریشی نے زین قریشی کیساتھ رکن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے اپنے بیٹے بلاول بھٹو زر داری اور تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کے ساتھ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ان سے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے حلف لیا ۔ ایوان میں موجود پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کے ساتھ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات