پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ میں 8 کروڑ کے عطیات جمع کرادیئے

پیر 13 اگست 2018 20:21

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین نے دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین کی جانب سے دیامر بھاشا اینڈ مہمند ڈیم فنڈ میں 8 کروڑ روپے کے عطیات جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم کئے گئے فنڈ کیلئے اٹامک انرجی کمیشن کے تمام سٹاف ممبران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی ہے جبکہ جونیئر افسران نے دو دن اور سینئر/ ایگزیکٹو افسران نے تین دن کی تنخواہ کے برابر رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرائی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین ملک میں پانی کی کمی کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہیں اور آبی ذخائر میں اضافے کے لئے حکومت کے تمام فیصلوں کی حمایت کرتے ہیں۔