ایشین گیمز، قومی فٹ بال ٹیم (کل ) ویت نام کے خلاف میچ کھیلے گی

پیر 13 اگست 2018 20:33

ایشین گیمز، قومی فٹ بال ٹیم (کل ) ویت نام کے خلاف میچ کھیلے گی
لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) 18ویں ایشین گیمز میں قومی فٹ بال ٹیم (کل) 14اگست کو جکارتہ انڈونیشیا میں ویت نام کے خلاف میچ کھیلے گی، جاپان کے خلاف میچ 16اگست کو جبکہ تیسرا میچ 19اگست کو نیپال کیخلاف ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی فٹ بال ٹیم کی قیادت صدام حسین کررہے ہیں جبکہ،دیگر منتخب کھلاڑیوں میں وسیم اصغر، عدیل علی، مقبول، زین العابدین اسحاق، یوسف احمد، محسن علی، محمد سہیل، محمد بلال، محمد عمر حیات، علی خان نیازی، محمد ریاض، احسان اللہ، مہدی حسن، نعمان، شہباز یونس، منصور، ارسلان علی، محمود خان، برازیل سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ جوز انتونیو ناگورا، ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا، اسسٹنٹ کوچ محمد عیسیٰ، گول کیپر کوچ چوھری نعمان ابراہیم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی ایف ایف شہزاد انور اور مساجر محمد اسلم بھی سکواڈ کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :