مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میںجشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں مکمل

پیر 13 اگست 2018 20:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میںجشن آزادی کی رنگا رنگی تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی․ جشن آزادی کی تیاری کمیٹی کی جانب سے تقریبات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہا کہ صبح کو پرچم کشائی کے بعد باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہوگامہران یوینورسٹی پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات قومی ترانہ پڑھینگے اور قومی نغمے گائیں گے جبکہ وائس چانسلر مہران یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی جشن آزادی کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالینگے اس موقع پر طلبہ کی جانب سے تیار کئے گئے تقریباًً 300میٹر لمبے قومی پرچم کے ساتھ مین آڈیٹوریم تا یونیورسٹی کے مین گیٹ تک ریلی نکالی جائیگی جس کے بعد گرین پاکستان نعرے کے تحت شجرکاری مہم کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جائیگا وائس چانسلر ، پرووائس چانسلر، رجسٹرار اساتذہ و دیگر افسران پودے لگائیں گے اور ملک کی خوشحالی کے لئے دعا بھی مانگیں گی-

متعلقہ عنوان :