جامعہ سندھ میں جشن آزادی کا دن پروقار طریقے سے منایا جائے گا

پیر 13 اگست 2018 20:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) جامعہ سندھ میں جشن آزادی کا دن پروقار طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار خوبصورت نظارہ پیش کر رہی ہے یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی بلڈنگس پر چراغاںکیا گیا ہے جشن آزادی کی تقریبات صبح سویرے شروع ہوکر رات دیر تک جاری رہیں گی جن میں سینکڑوں میٹر لمبے قومی پرچم کی رونمائی،مارچ پریڈ،پرچم کشائی، قومی ملی نغموںسمیت تقریروں اور ذہنی آزمائش کے مختلف مقابلے، ٹیبلوز، مزاحیہ و اصلاحی خاکوں،موسیقی اور مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے شامل ہونگے جن میں جامعہ کے طلبا و طالبات کے ساتھ اساتذہ، افسر اور ملازمین بھی حصہ لینگے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت جو قابل اسکالر،استاد،اور منتظم کے ساتھ بہترین کھلاڑی کی حیثیت میں بھی منفرد پہچان رکھتے ہیں، وہ بھی جشن آزادی کے سلسلے میں ترتیب دئیے گئے کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں شامل ہونگے وائس چانسلر ڈاکٹر برفت کے یونیورسٹی کے انتظامی سربراہ مقرر ہونے کے بعد جامعہ سندھ میں جشن آزادی،یوم پاکستان،یوم دفاع،کشمیر ڈے سمیت پاکستان کے سارے اہم دنوں پر نہ صرف شاندار،یادگار اور منفرد پروگرام منعقد ہو رہے ہیںجشن آزادی کے موقع پر جامعہ سندھ میں ’سرسبز پاکستان‘ کے سلوگن کے تحت پہلے سے ہی جاری شجرکاری مہم کے تحت نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں آج یوم آزادی کے دن جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز کھلے رہینگے اور پوائنٹ بسیں معمول کے مطابق چلینگی جشن آزادی کے سلسلے میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کا کہنا ہے کہ بیدار قومیں اپنی آازادی کے دن شایان شان طریقے سے مناتی ہیں ، ہم پاکستانی دنیا کی خوش نصیب ہیں جن کو پاکستان جیسی عظیم اور خوبصورت مملکت حاصل ہوئی ہے، جس کی رنگارنگ ثقافتیں گلدستے کی مانند ہیں ، اور جس کے خوبصورت نظارے پوری دنیا کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر رہے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم بیدار، متحد،باشعور اور اپنے وطن سے اپنی جان سے زیادہ پیار کرنے والی قوم ہیں ڈاکٹر برفت نے مزید کہا ہے کہ جامعہ سندھ اور اس کے تمام کیمپسز میں جشن آزادی کا دن بھرپور طرح سے منایا جائیگاجس کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔