ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس، ڈپٹی کمشنر نے ضلع میںایمر جنسی نافذ کر دی

پیر 13 اگست 2018 20:53

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس، ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود نے ضلع بھمبر میںایمر جنسی نافذ کر دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بارش سے ہونے والے حالیہ جانی و مالی نقصانات کا جائزہ لیا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ضلع بھمبر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اور تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے سٹیشنز پر کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبر نے تمام ضلعی افسران سے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کسی بھی حادثہ کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فعال بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :