Live Updates

عمران خان کی سکیورٹی پرکمپرومائزنہیں کریں گے،فواد چودھری

عمران خان پروٹوکول نہیں لیں گے، عمران خان اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اورپارلیمنٹ کو فیصلوں کا مرکز بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 18:55

عمران خان کی سکیورٹی پرکمپرومائزنہیں کریں گے،فواد چودھری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی پرکمپرومائز نہیں کریں گے،عمران خان پروٹوکول نہیں لیں گے،عمران خان اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اورپارلیمنٹ کو فیصلوں کا مرکز بنائیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صرف لاہور میں 7 دفتر ہیں ، راولپنڈی اور مری میں الگ الگ دفاترز ہیں۔

اسی طرح وزیراعظم ہاؤس میں ساڑھے تین سو ملازم ہیں۔ وزیراعظم کی 80 میں سے 33 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ ایک ایک وزیر کے پاس 10،10 گاڑیاں تھیں وہ خرچے کم کریں گے۔ اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے گی جس کے تحت حکومتی اخراجات کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا ہے لیکن سکیورٹی پرکمپرومائز نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری ہماری حکومت کالازمی جزو ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ معیشت کا اس وقت جو برا حا ل ہے نوازشریف اور اسحاق ڈار نے جوبرا حال کیا ہے اس حوالے سے وائٹ پیپرز لیکر آئیں گے۔اسد عمر معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلوں کا مرکز پارلیمنٹ کو بنانے کا اعلان کررکھا ہے۔عمران خان پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن نے بڑے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا عمران خان نے بھی خود جاکر اپوزیشن سے مصافحہ کیا۔اپوزیشن کی ذمہ داری سے حکومت بھی بہتر کام کرے گی۔ہم اپوزیشن کے ساتھ ملکر اس طرح کا ماحول بنائیں گے کہ دونو ں ملکر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے چینلزکو لگ رہا ہے کہ یہاں آنا سکیورٹی کیلئے مسئلہ ہے۔پھر تووہاں کی کرکٹ ٹیم کوفارغ کردینا چاہیے کیونکہ انہوں نے بیٹ دستخط کرکے بھیجا ہے۔

فواد نے کہا کہ وہاں ایک شدت پسند طبقہ ہے اس کونظر انداز کرنا چاہیے اور برابری کی بنیاد پرآگے بڑھنا چاہیے۔فواد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کیلئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے قاسم سوری کونامزد کیا گیا ہے۔اسی طرح مشتاق غنی اسپیکر خیبرپختونخواہ اور محمود جان کو ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات