متحدہ عرب امارات کے عازمین حج کا پہلا بیچ کل سعودی عرب روانہ ہوگا

پیر 13 اگست 2018 19:07

متحدہ عرب امارات کے عازمین حج کا پہلا بیچ کل سعودی عرب روانہ ہوگا

ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / پیر اگست ) متحدہ عرب امارات کے عازمین حج کا پہلا بیچ ملک کے ہوائی اڈوں سے کل سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگا.

(جاری ہے)

اسلامی اموراوراوقاف کی جنرل اتھارٹی کے چیئرمین اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری حج مشن کے سربراہ ڈاکٹرمحمد مطر الكعبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتہ پہنچنے والی حج تیاری ٹیم نے جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور مدینہ ائیرپورٹ پر آنے والے متحدہ عرب امارات کے عازمین حج کے داخلہ کو آسان بنانے کے تمام انتظامات کر لئے ہیں.

الکعبی نے حاجیوں کے لئے ملکی دانشمندانہ قیادت کی جانب سے بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ سرکاری حج مشن نے اوقاف اور متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں کے درمیان رابطہ کے لئے تمام ضروری طریقہ کار کو یقینی بنایا ہے اور عازمین حج کو ہر قسم کی معلومات کی فراہمی اور حج بیگوں کی تقسیم کے لئے ہوائی اڈوں پر افتاء دفاتر قائم کردیئے ہیں.