یمنی تنازعے کے فریقوں کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ اہم مذاکرات ہونگے ،اقوام متحدہ

پیر 13 اگست 2018 20:59

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ یمنی تنازعے کے فریق آئندہ ماہ آپس میں مذاکرات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں اداقرے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان مذکرات میں فریقین غیرمسلح ہونے اور ٹرانزیشنل حکومت کے قیام جیسے موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

گریفتھس گزشتہ تین برس سے جاری اس مسلح تنازعے کے خاتمے کی کوششوں میں ہیں، جس میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ادھر چند روز قبل یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں ایک بس پر سعودی قیادت میں عرب عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کے ایک حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔